Burusho Maʰraka is a representative body of the Burusho people of Hunza, Nagir, and Yásin. The organization aims to centralize the literary efforts of the Burusho people for the preservation and development of the ancient Burushaski language.
What brings us together?
All people associated with Burusho Maʰraka share one common interest, celebrating and preserving our common heritage. We are people of diverse backgrounds with varied knowledge, skills, and experiences— pooling efforts to contribute to the development and preservation of the Burushaski language. Our organization consists of cross-geographical, sectarian, and cross-cultural groups that believe in inclusivity. Our members freely express themselves while respecting differences. We aspire to take every opportunity to ambassador the Burushaski language and the Burusho people.
Who are our biggest competitors?
We strive to stay humble both in success and failure. Under the starry world, we compete with none but ourselves. We do not strive to encroach on any literary or intellectual territory to dethrone those who have already sacrificed their time and efforts for the language that we hold so close to our hearts. We believe Burushaski is a human language that needs our help to remain relevant in the lives of the next generation.
بروشو مرْ کہ ہنزہ، نگر اور یسیۡن کے بروشو لوگوں کی ایک نمائندہ تنطیم ہے۔ اس تنظیم کا مقصد قدیم بروشاسکی زبان کے تحفظ اور ترقی کے لیے بروشو لوگوں کی ادبی کوششوں کو یکجا کرنا اور زبان کی ترویج کے لیے کام کرنا ہے۔
کونسی چیز ہمیں یکجا کرتی ہے؟
بروشو مرْکہ سے وابستہ تمام لوگوں میں جو قدر مشترک ہے وہ ان کی اپنی مشترکہ ورثہ اور زبان سے دلچسپی ہے۔ ہم اس ورثہ کو منانے اور اسے محفوظ رکھنے کے لیے یکجا ہیں۔ ہم متنوعی پس منظر کے لوگ ہیں جن کے پاس متنوعی علم، مہارت اور تجربات ہیں۔ ہماری تنظیم بین الاجغرافیائی، مسلکی اور بین الا ثقافتی پس منظر کے حامل بروشسکی بولنے والے لوگوں اور گروہوں پر مشتمل ہے جو باہمی ہما ہنگی پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارے ممبران اختلافات کا احترام کرتے ہوئے آزادانہ اظہار خیال کرتے ہیں۔ ہم برو شسکی زبان اور بروشو لوگوں کے لیے دستیاب ہر موقع سے فائدہ اٹھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
ہمارے سب سے بڑے حریف کون ہیں؟
ہم اپنی کامیابی اور شکست دونوں میں عاجز رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس زمین پر ہم اپنے آپ کے علاوہ کسی سے مقابلہ نہیں کرتے۔ ہم کبھی کسی ادبی یا فکری خطے پر اس غرض سے قدم نہیں رکھتے کہ وہاں پر موجود قد آور ہستیوں کی قدر و منزلت میں کمی ہوجن کی اس زبان کے لیے قربانیاں ہیں جو زبان ہمارے دلوں کے قریب ہے۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دنیا کی کئی دیگر زبانوں کی طرح بروشسکی ایک انسانی زبان ہے جسے اگلی نسل کی زندگیوں میں متعلقہ رہنے کے لیے ہماری مدد کی ضرورت ہے۔